• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، شریف اللّٰہ ڈائریکٹر فنانس نیسکام تعینات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے افسر اور جنرل منیجرآڈٹ این ڈی سی نیسکام اسلام آباد شریف اللہ کو تبدیل کرکےڈائریکٹر فنانس نیسکام اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر فنانس نیسکام اسلام آباد توقیر احمد کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان رپورٹ کرنے اور نئی تقرری کا انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ۔دوسری جانب مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے 11 سیکشن افسروں کے بھی تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں، فنانس ڈویژن میں تعینات گریڈ 18 کے مبین سعید، عبدالغفار اور سجاد انور کا فنانس ڈویژن (ملٹری) تبادلہ کر دیا گیا ہے،۔ گریڈ 18 کے شہباز خان پٹرولیم ڈویژن سے سیکشن افسر کابینہ ڈویژن، تقرری کے منتظر گریڈ 18 کے عارف اللہ سیکشن افسر پٹرولیم ڈویژن، تقرری کی منتظر گریڈ 18 کی شگفتہ اقبال سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن (ایم ایس وِنگ)، تقرری کی منتظر سونیا اسلم سیکشن افسر نیشنل فوڈ سیکورٹی ڈویژن، تقرری کی منتظر عائزہ ستار سیکشن افسر سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن، تقرری کی منتظر ظفراء خالد سیکشن افسر ریاست و سرحدی امور ڈویژن، گریڈ 18 کے مرید حسین نیشنل فوڈ سیکیورٹی سے سیکشن افسر ریونیو ڈویژن اور تقرری کے منتظر گریڈ 18 کے محمد اکرم سیکشن افسر دفاع ڈویژن تعینات کر دیئے گئے ہیں، تبدیل کئے گئے تمام سیکشن افسروں کا تعلق آفس مینیجمنٹ گروپ سے ہے، تمام تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین