• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن، فیڈرل سروسز ٹربیونل کیمپ آفس کراچی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منسوخ

اسلام آباد (خبرنگار) فیڈرل سروسز ٹربیونل کے کیمپ آفس کراچی کا آج بروز ہفتہ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب بوجہ لاک ڈاؤن منسوخ کر دی گئی ہے. وفاقی وزارت قانون وانصاف سے جاری اعلامیہ کے مطابق آج کی تقریب کے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم مہمان خصوصی تھے. قانون کی بالادستی کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریب کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا. تقریب گزشتہ ایک ماہ سے منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں. وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم اور چیئرمین فیڈرل سروسز ٹربیونل قاضی خالد علی قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں. تقریب کا منسوخ کیا جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

تازہ ترین