• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولتیں دے رہے ہیں‘ عمران خان

اسلام آباد(اے پی پی)وزیرِ اعظم عمران خان نے معیشت کے استحکام کیلئے صنعتی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے جس سے نہ صرف تجارتی خسارہ کم ہوگا اور زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، بلکہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ٹیکس کے نظام کی بہتری کیلئے اصلاحات جاری ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے اس عمل میں تیزی اور بہتری آئے گی‘ کاروباری برادری کی مشاورت سے ٹیکس ریونیو بڑھانے کی حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبر آف کامرس کے صدور نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔جس میں وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت کے صدر کے ساتھ ساتھ کراچی، لاہور، سرحد، کوئٹہ، گجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات، ملتان، سرگودھا، گوادر، اسلام آباد اور راوالپنڈی کے چیمبرز کے صدور اور نائب صدورشامل تھے۔شرکا نے اجلاس میں اس بات کا بھی اظہار کیا کہ کاروباری برادری ٹیکس دینے کیلئے تیار ہے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔دریں اثناءحکومت نے رواں مالی سال 22۔2021 میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کی گئی رقم میں 40 فیصد اضافہ کے بعد ترقیاتی کاموں کی رفتار اور فنڈز کے مؤثر وصحیح استعمال کی نگرانی کیلئے جامع حکمتِ عملی تیار کرلی۔ جمعہ کو عمران خان کی زیرِ صدارت پی ایس ڈی پی کے مؤثر استعمال پر اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی ذمہ داریوں میں سے اولین عوام کے ٹیکس کا صحیح استعمال یقینی بنانا ہے۔

تازہ ترین