• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد میڈیا کی جنگ میں جماعت اسلامی صحافیوں کے ساتھ ہے، قیصر شریف سیکرٹری اطلاعات

لاہور(نمائندہ خصوصی) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا ہے کہ آزاد اور خودمختار میڈیا ملکی ترقی کی ضمانت ہے۔ پاکستان میں مارشل لاز اور نام نہاد جمہوری ادوار میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کی سازشیں ہوتی رہیں۔ حکمران طبقہ آزادی صحافت سے خوفزدہ ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے سنسرشپ پالیسی جاری رکھی اور صحافت اور صحافیوں پر ہر طرح کی قدغنیں قائم کرنے کی کوششیں کیں۔ آزاد میڈیا کی جنگ میں جماعت اسلامی صحافیوں کے ساتھ ہے۔ آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں۔

تازہ ترین