• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نازیبا ویڈیو،تشدد ، بلیک میلنگ کیس،ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد(بلال عباسی، خصوصی رپورٹ ) جوڈیشل مجسٹریٹ وقارگوندل کی عدالت نے تھانہ گولڑہ کے علاقہ ای الیون میں نازیبا ویڈیوبنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں گرفتار ملزمان کے جوڈیشل میں توسیع کردی۔جمعہ کو سماعت کے دوران گرفتار مرکزی ملزم عثمان ابرار،عطا الرحمن، ادارس قیوم بٹ،بلال مروت، محب بنگش، ریحان حسین اور فرحان کوسخت سیکیورٹی میں جیل سے عدالت لایاگیا۔ اس موقع پر پولیس نے باقی ملزمان کے پرچہ ریمانڈ بھی پیش کر دئیے۔ اس موقع پر ملزمان کے وکلاء نے کہا کہ جیل میں کسی سے بھی ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، درخواست ہے کہ ملزمان سے ملاقات کی درخواست پر اجازت دی جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت10ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیاکہ پولیس آئندہ سماعت تک مقدمہ چالان بھی عدالت میں جمع کرائے،ایس ایچ او زیر دفعہ 173 ضابطہ فوجداری کے تحت مکمل رپورٹ جمع کرائیں،عدالت نےکہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث ملزمان کو 13 اور 27 اگست کو دوبارہ پیش کیاجائے۔
تازہ ترین