• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذر: گلیشیئر سرکنے کا سلسلہ جاری، روڈ بحال


گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے مختلف بالائی پہاڑوں سے گلیشیئر پگھلنے اور بدصوات گلیشیئر وقفے وقفے سے سرکنے کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔

گشگش پڑی میں بلاک اشکومن روڈ اورگلگت چترال روڈ کو بحال کر دیا گیا۔

دریائے غذر میں طغیانی سے ہاسس گورنمنٹ اسکول کی مختلف رابطہ سٹرکیں اور یاسین کے بالائی علاقہ درکوت میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10 گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے ان 10 گھرانوں کو انتظامیہ نے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر غذر ضمیر عباس کے مطابق نشیبی علاقوں کے عوام کو دریائی کٹاؤ سے بچنے کے لیے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین