• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافہ مسترد کرتے ہیں: امتیاز احمد شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

پیٹرول قیمتوں میں اضافے پر ردّعمل دیتے ہوئے وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ حکومت ہر 15 دن بعد عوام پر پٹرول بم گرادیتی ہے۔

امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جبکہ حکومت مکمل طور پر آٸ ایم ایف کے ہاتھوں میں کھلونا بن چکی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ منہگائی غربت اور بےروزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، سلیکٹیڈ حکومت کو عوام کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کا مزید کہنا تھا کہ منہگائی کا جن پہلے ہی بےقابو ہے، اب منہگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین