• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ کیساتھ کام کرنے کا پچھتاوا ہے: خلیل الرحمٰن قمر

معروف پاکستانی مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے سُپر اسٹار ماہرہ خان کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے بطور مہمان ایک شو میں شرکت کی اور انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ماہرہ خان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

شو کے ایک سیشن میں خلیل الرحمٰن قمر کو چند معروف شخصیات کی تصاویر دکھائی گئیں اور ان سے رائے دینے کو کہا گیا۔

جس پر انہوں نے ماہرہ خان کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ انہیں زندگی بھر اس بات پر افسوس رہے گا کہ اداکارہ ماہرہ ان کے ایک ڈرامے کا حصہ بنیں اور اس میں انہوں نے ہیروئن کا کردار ادا کیا۔

 خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا کہ انہیں یہ غم ہمیشہ رہے گا۔

خیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر کی زندگی پر انہیں کے لکھے ہوئے ڈرامے ’صدقے تمہارے‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، جوکہ نجی ٹی وی سے نشر کیا گیا تھا اور مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید