• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی کے نکاح کی تصاویر وائرل

معروف ڈرامہ نگار ، اداکار، شاعر اور ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی کے نکاح کی تصویریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی نوشابہ خلیل کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی جس میں شوبز کی بھی چند معروف شخصیات نے شرکت کی۔

ڈرامہ نگار نے اپنی بیٹی کے نکاح کے لیے ایک سادہ تقریب کا انعقاد کیا جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے چند افراد کو ہی مدعو کیا۔


تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار ہمایوں سعید، واسع چوہدری اور ندیم بیگ نے خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تُم ہو‘ نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے اور اس ڈرامہ سیریل کو گزشتہ سال سُپر ہٹ ڈرامہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

اس ڈرامے میں اداکارہ عائزہ خان، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جبکہ یہ ڈرامہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین