• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر عمران اسماعیل کی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے لاک ڈاؤن پر تنقید


گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھایا اور ساتھ ہی تنقید کے تیر بھی برسادیے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ نے پیشکش کی کہ وزیراعلیٰ سندھ ایڈمنسٹریٹر ہیں وہ جیسی مدد چاہیں گے ہم حاضر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر عمل نہ ہونا وزیراعلیٰ اور اُن کی ٹیم کی ناکامی ہے۔

عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ ایسے ہی اٹھ کر فیصلے کئے جاتے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ صوبہ اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آپ بلاکر بات کریں ہم پر بھروسہ کریں ہم ساتھ دینے کو تیار ہیں، ہم ایک مہذب قوم ہیں آپ ایسے کیسے فوری مارکیٹیں بند کرسکتے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہم مکمل کرفیو کی طرح کے لاک ڈاؤن کے خلاف ہیں، یہ بھارتی ویرینٹ ہے اسے ڈیلٹا کہا جارہا ہے۔

تازہ ترین