• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے مردوں کی غلطیوں پر عورتوں کو الزام دینا قومی کھیل بنالیا، ریچا چڈھا

بھارتی اداکارہ ریچا چڈھا سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر شلپا سیٹی کو ان کے شوہر کی غلطیوں پر نشائے بنائے جانے کے خلاف بول پڑیں۔ 

اپنے ایک بین میں انھوں نے شلپا شیٹی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مردوں کی غلطیوں پر عورتوں کو موردِ الزام ٹھہرانا قومی کھیل بنالیا ہے۔ 

خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس کے کرائم برانچ نے فحش فلموں کی پروڈکشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ 

ان کے خلاف ایک جانب جہاں عدالتی کارروائی جاری ہے وہیں میڈیا پر اس کیس میں شلپا سیٹی کا نام بھی اچھالا جارہا ہے۔ 

مختلف سیلیبریٹیز کی جانب سے راج کندرا کے فحش فلموں سے متعلق کیس میں جہاں شلپا شیٹی کے نام کو استعمال کرنے کی مذمت کی گئی وہیں شلپا نے بھی ایک قدم آگے جاتے ہوئے 29 میڈیا شخصیات اور ہاؤسز کو عدالت لے گئیں اور ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا تھا۔ 

تاہم اب ریچا چڈھا کا بھی اسی سے ملا جلا بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے شلپا شیٹی کا دفاع کیا۔ 

ریچا کا کہنا تھا کہ ہم نے مردوں کی غلطیوں پر عورتوں کو موردِ الزام ٹھہرانا اپنا قومی کھیل بنالیا ہے۔ 

انھوں نے شلپا شیٹی کی جانب سے دائر مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شلپا ان کے خلاف کیس کر رہی ہیں۔ 


انٹرٹینمنٹ سے مزید