• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں تیز بارش، مون سون کا نیا سلسلہ ملک میں داخل


لاہور کے مختلف حصوں میں دوپہر کے وقت تیز بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے اگلے چند روز تک وقفے وقفے سے بارشیں ہو سکتی ہیں۔

لاہورکی فضاؤں میں دوپہر کے وقت سیاہ سرمئی گھٹا چھا گئی، جس کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔

مال روڈ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، جیل روڈ، اچھرہ، سمن آباد، دھرمپورہ، شالیمار، باغبانپورہ، کینال روڈ، گوالمنڈی، جوہرٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا۔

بارش سے سروسز اسپتال میں ڈاکٹرز کے کیفے ٹیریا کی چھت ٹپکنے لگی، انتظامیہ نے ٹپکتی چھت کے نیچے دیگچے اور دیگر برتن رکھ دیئے

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز تک مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید