• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے مشاورت جاری

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری ہے، جہاں کامیابی حاصل کرنے والی تحریک انصاف  کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل بلائے جانے کا امکان ہے۔ 

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مخصوص نشستوں پر الیکشن کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر آزاد کشمیر کے عہدوں کے لیے مشاورت بھی ہوگی۔

اسی طرح اجلاس میں منتخب اسمبلی کے پہلے اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں وزراتِ عظمیٰ کے عہدے کے لیے بھی مشاورت جاری ہے۔ 

وزارت عظمیٰ کے لیے خواجہ فاروق، سردار تنویر الیاس، اظہر صادق، بیرسٹر سلطان کے درمیان مقابلہ ہے۔

تازہ ترین