وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو دہاڑی دار طبقے کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت برے طرز حکمرانی کا نشانہ انڈسٹریز اور عام آدمی کے روزگار کو بنا رہی ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ حکومت کو دہاڑی دار طبقے کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق سندھ سب سے پیچھے ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ این سی او سی کے فورم سے کورونا سے نمٹنے کے لیے فیصلہ سازی کو اہمیت دینی چاہیے۔
فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ ایسی غلطی سندھ حکومت پہلے بھی کر چکی ہے۔