کورونا کی چوتھی لہر کے پیشِ نظر لاہور کے 13 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
لاہور کے ان 13 علاقوں میں 12 اگست تک اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔
صوبائی حکومت نے دارالحکومت کے جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا ہے، ان میں اقبال ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن، شالیمار ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن، سمن آباد ٹاؤن کی کچھ گلیاں اور کینٹ کے 3 گھرشامل ہیں۔
ان علاقوں میں مارکیٹس، دفاتر اور ریستوران بند رہیں گے، مذہبی، ثقافتی اور نجی اجتماعات پر پابندی ہوگی، ضروری اشیا کے کاروبار کھل سکیں گے۔