• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد اکرم مغل کی وفات پر کمیونٹی رہنماؤں کا اظہار افسوس

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ ) سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل وسابق ممبر ضلع کونسل میرپور محمد اکرم مغل کی وفات پر برطانیہ میں کمیونٹی کی جانب سے اظہار افسوس، کمیونٹی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اکرم مغل نے اپنی ساری زندگی دوسروں کیلئے وقف کیے رکھی ،وہ حق اور قانون کی حکمرانی کے لیے لڑتے رہے، سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے، میرپور میں بحیثیت مغل فاونڈیشن ہسپتال کے چیئرمین ادارے کو صحیح معنوں ایک سماجی مرکز بنایا جہاں غریب لوگوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ اوورسیز کمیونٹی کے سابق لارڈ میئر محمد عجیب، لیڈز کے لارڈ میئر کونسلر اصغر خان، سابق لارڈ میئر غضنفر خالق ،سابق لارڈ میئر خادم حسین، سابق لارڈ میئر رنگ زیب چوہدری، چوہدری محمد مالک ،سردار عبدالرحمن خان، زاہد مغل، آصف نسیم راٹھور، چوہدری حق نواز، چوہدری محمد فاضل، کونسلر غلام حسین ،چوہدری بشیر رٹوی، محمد بشیر مغل، خواجہ طاہر ایوب، خواجہ نثار احمد، خواجہ محمد اکبر، کونسلر محمد عمران، سابق کونسلر کنیز اختر، صبیحہ خان، ڈاکٹر تسنیم خان، سابق لارڈ میئر کونسلر ظفر اقبال اعوان، الحاج ظفر اقبال جماعتی ، الحاج علی اکبر چشتی ،خواجہ پرویز، چوہدری محمد صدیق، چوہدری محمد اعظم، چوہدری خالد محمود، چوہدری اعجاز ، ملک رحمت اعوان، ساجد علی ، پروفیسر راجہ مصدق خان، شاہ محمد کھوکھر، چوہدری منظور، چوہدری بشیر، راجہ نجابت حسین، کونسلر و ڈپٹی میئر راجہ عبدالغفار خان، راجہ گل باز خان، راجہ سرور خان، ہیری بوٹا، امجد فاروق ، وحید اختر ، سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت سعید مغل ایم بی ای ، لیاقت مغل، گلزار مغل، شوکت حبیب مغل، محمدرفیق مغل، الحاج محمد اسلم مغل، محمد اکبر مغل،محمد شبیر مغل ڈاکٹر ذوالفقار علی، حاجی محمد شریف، حاجی محمد صابر مغل آف آگرہ گروپ اور دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور خاندان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔
تازہ ترین