بنگلا دیش کے سابق کرکٹر تمیم اقبال نے مستفیض الرحمٰن کو بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل سے نکالنے کو افسوسناک قرار دے دیا۔
تمیم اقبال نے کہا کہ مستفیض الرحمٰن کو آئی پی ایل سے نکالنا افسوسناک ہے اور اسکا اثر بنگلادیش کی کرکٹ پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے حوالے سے فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، فیصلے میں بنگلادیش کرکٹ کے دیرپا مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔
تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے حوالے سے پبلک میں بیانات نہیں دینے چاہئیں، جلدبازی میں فیصلوں سے گریز کرنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی سے مشاورت اور فیصلہ کرنے کے بعد ہی کوئی بیان دینا چاہیے۔ اگر بعد میں فیصلہ تبدیل ہوکر ٹیم بھارت جاتی ہے تب پھر بورڈ کیسے جواب دے گا؟
سابق کرکٹر تمیم اقبال نے کہا کہ مذاکرات سے مسائل حل ہوتے ہیں، مذاکرات کا آغاز اور مسائل کا اندرونی طور پر حل نکالنا ہی بہترین طریقہ ہے۔
یاد رہے کہ بی سی بی اور بنگلادیشی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔