• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معراج محمد خان کی پانچویں برسی پر تقریب آج لندن میں ہوگی

لندن ( پ ر) انقلابی رہنما معراج محمد خان کی پانچویں برسی کی تقریب لندن میں منعقد ہوگی جس میں یورپ کے مختلف ممالک سے ان کی پارٹی قومی محاز آزادی کے کارکنان سمیت ان کے چاہنے والے شریک ہوں گے۔ تقریب میں نامور سیاسی رہنما، دانشور، صحافی، سیاسی کارکن بھی شرکت کریں گے،تقریب کا انعقاد فرینڈز آف معراج محمد خان گروپ نے کیا ہے۔ تقریب آج اتوار 3 بجے وائی ایم سی اے ہال فتزوری میں ہوگی، جس سے حامد خان، سینیٹر تاج حیدر، نو رظہیر، مجاہد بریلوی، ناصر زیدی خاقان محمد خان خطاب کریں گے۔ تقریب کے دوسرے حصہ میں مشاعرہ ہوگا جس میں یورپ کے معروف شعرا اپنا کلام پیش کریں گے ۔اس موقع پر معراج محمد خان کے فلسفہ سیاست اور فکر کی موجودہ حالات کے تناظر میں اہمیت پر گفتگو کی جائے گی اور ان کی تقاریر کے اقتباسات پر مشتمل مختصر دورانیہ کی ایک فلم بھی پیش کی جائے گی۔
یورپ سے سے مزید