• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نذیر چوہان کو دل کی تکلیف، کارڈیالوجی اسپتال منتقل، شہزاد اکبر سے معافی مانگ لی

لاہور(جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو دل کی تکلیف کے باعث کارڈیالوجی اسپتال منتقل کردیا گیا،اسپتال سے ان کاایک وڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے شہزاد اکبر سے معافی مانگی ہے۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ’’ میں نے شہزاد اکبر کے حوالے سے جو بیان دیا اس پر شہزاد اکبر کی وضاحت آگئی ہے جس کو میں تسلیم کرتا ہوں اور میں ان سے معذرت کرتا ہوں اگر ان کو میرے بیان کی وجہ سے تکلیف ہوئی ، اللہ تعالی ان کے بچوں کو سلامت رکھے۔واضح رہے کہ نذیر چوہان کےخلاف تھانہ ریس کورس میں شہزاد اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس مقدمہ میں چند روز قبل ہی انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین