• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کشمیر بنانے کا فیصلہ عمران خان کریں گے: بیرسٹر سلطان محمود

سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، تحریکِ انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا ہے کہ کشمیر کا وزیرِ اعظم بنانے کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

یہ بات آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے سلسلے میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے منعقدہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود نے کہی۔

اجلاس میں وزیرِ امور گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور ، چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللّٰہ خان نیازی اور سردار تنویر الیاس بھی شریک ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ آج کے اجلاس کا ایجنڈا کیا ہے؟

بیرسٹر سلطان محمود نے جواب دیا کہ آج مخصوص نشستوں کا پینل بنانے جا رہے ہیں۔

صحافی نے ان سے پھر سوال کیا کہ آپ وزیر ِاعظم آزاد کشمیر بننے جا رہے ہیں یا نہیں؟

اس کا جواب میں بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ کشمیر کا وزیرِ اعظم بنانے کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں پر ووٹوں کے لیے گروپوں کی تشکیل اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے حکمتِ عملی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

تازہ ترین