• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدين: گاڑی کھائی میں جاگِری، 4 افراد جاں بحق

صوبۂ سندھ کے ساحلی علاقے ضلع بدین میں مسافر گاڑی کھائی میں جا گِری۔

پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بدين حیدر آباد روڈ پر پیش آیا جہاں ایک مسافر گاڑی کھائی میں جاگِری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گاڑی کھائی میں گِرنے کے حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین