• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے باعث زیر علاج جسٹس فائز عیسیٰ کی طبیعت بہتر


کورونا وائرس کے باعث زیر علاج سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔

جسٹس فائز عیسیٰ کا آکسیجن سیچوریشن لیول 96 تک پہنچ گیا ہے جبکہ کھانسی کی شدت بھی کم ہوگئی۔

ڈاکٹروں نے جسٹس فائز عیسیٰ کو مزید نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی طبیعت بہتر ہے۔

ڈاکٹروں کی ہدایت پر گزشتہ شام سپریم کورٹ کے جج کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین