• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مایوس پاکستانی مداح کی تصویر ہانگ کانگ میمز میوزیم کا حصہ بن گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ کے دوران پاکستانی مداح کی مایوسی کی حالت میں کھینچی گئی تصویر کو ہانگ کانگ کے میوزیم آف میمز کا حصہ بنا دیا گیا۔ 

 اس کے بارے میں خود میم والے محمد صارم اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے بیان میں بتایا گیا۔ 

انھوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس میوزیم میں موجود تمام میمز کو آویزاں کیا گیا۔ 

تاہم صارم نے ویڈیو ٹائم لائن کا وقت بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں میری مشہور زمانہ میم کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

صارم اختر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا کہ میں ہانگ کانگ کے میوزیم آف میمز کا حصہ بن گیا۔ 

خیال رہے کہ صارم کی اس مایوسی کی وجہ 2019 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی فیلڈر آصف علی جانب سے ڈیوڈ وارنر کا کیچ گرایا جانا تھا۔ 

یوں تو میدان میں موجود ہزاروں پاکستانی مداحوں نے اس کیچ پر مایوسی کا اظہار کیا تھا، تاہم صارم پر کمیرہ رک گیا، اور ان کی یہ ویڈیو ریکارڈ ہوگئی۔ 

ان کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلا اور وائرل ہوگیا۔


تازہ ترین