لاہور(نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خدانخواستہ مثبت کیسوں کی شرح میں مزید اضافہ ہوا تو ایک بار پھر پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانا پڑسکتا ہے
پنجاب حکومت شہریوں کو کورونا کی چوتھی لہر سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،مناواں میں بھٹی میں گرنے سے مزدور کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی حفاظت کیلئے حکومت نے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں، حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے
چوتھی لہر کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، پابندیوں سے بچنے کیلئے شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اورسماجی فاصلے برقرار رکھیں۔