• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز ہمت کرکے نواز کو شوکاز دیکر جواب طلب کریں، حسن نثار


کراچی ( ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے جیو نیوز کے پروگرام میرے مطابق میں میزبان مریم ظفر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے ہوش سنبھالا ہے کبھی کسی نے انتخابی تائج کو تسلیم نہیں کیا، شہباز شریف ہمت کرکے نوازشریف کو شوکاز دیکر جواب طلب کریں۔ تحریک انصاف کی کامیابی میرے لئے سرپرائز ہے ہر شخص یہی کہہ رہا تھا کہ پی ٹی آئی واضح برتری حاصل کرے گی۔

یہ افغان مشیر سے بھی ملے جس نے پاکستان کے بارے میں بہت غلیظ زبان استعمال کی ہے، ان حالات میں کوئی نیم پاگل بھی اس سے ہاتھ ملانا پسند نہ کرے اور یہ ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کر رہے ہیں یہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں۔

آزاد کشمیر کی سیاست کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا لیکن بیرسٹر سلطان محمود بہت تجربہ کار ہیں اور پی ٹی آئی کو وہاں کھڑا کرنے میں ان کا ٹھوس کردار ہے پنجاب اور کے پی میں تجربہ ہوگیا ہے وہاں اگر تجربہ نہ کریں تو بہتر ہے ایک آزمائے ہوئے آدمی کو لگایا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ مسلم لیگ نون کے دہرے بیانیہ کے حوالے سے کہا کہ ان کا کوئی بیانیہ نہیں ہے یہ جملے بازیاں ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت سے مدد مانگنے پر نون لیگ نے اسماعیل گجر کو نوٹس دیا ہے نوازشریف کو بھی حمداللہ محب جیسے پاکستان دشمن پر نوٹس جاری کرنا چاہئے اس حوالے سے حسن نثار نے کہا کہ فواد چوہدری نے بڑی بنیادی منطقی اور سیاسی بات کی ہے۔

تازہ ترین