• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ: زرداری ہاؤس کے سامنے میری گاڑی پر حملہ کیا گیا، حلیم عادل شیخ

نوابشاہ: زرداری ہاؤس کے سامنے میری گاڑی پر حملہ کیاگیا،حلیم عادل شیخ 


نواب شاہ( بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے رہنماء اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے زرداری ہاؤس کے قریب اپنے قافلہ پر حملہ کا الزام عائد کیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواب شاہ پریس کلب سے پریس کانفرنس کرنے کے بعد پارٹی رہنماء عنایت رند کی رہائشگاہ پر جارہا تھا کہ ہاوسنگ سوسائٹی میں واقع زرداری ہاؤس کے سامنے نامعلوم افراد نے میری گاڑی پر حملہ کیا اور میرے خلاف نعرے بازی کی تو میرے قافلے میں شامل پی ٹی آئی کے کارکن بھی گاڑیوں سے باہر نکل آئے اور حملہ آوروں کو پکڑنے کی کوشش کی اور ہنگامہ ہوگیا حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا کہ حملہ کرنے والے پیپلز پارٹی کے کارکن تھے اور آصف علی ذرداری اور بلاول ذرداری کی ایماء پر یہ حملہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ میں انپر واضح کرتا ہوں کہ ان بزدلانہ حملوں سے مجھے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ ایس ایس پی کو فون کیا مگر انہوں نے فون کال بھی اٹینڈ نہیں کی اس سے واضح ہوتا ہے کہ مجھ پر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حملہ کیا گیا ہے ادھر ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے جنگ سے گفتگو میں کہا کہ حلیم عادل شیخ کے قافلے پر ذرداری ہاؤس کے قریب نامعلوم افراد نے دو انڈے پھینکے تھے جن کے چھلکے وہاں پڑے ملے جبکہ حلیم عادل کو پولیس پروٹوکول حاصل تھا اور حلیم عادل شیخ نے روٹ تبدیل کیا اور ذرداری ہاؤس کے قریب سے گزرے ان کا کہنا تھا تاہم کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین