2025ء دنیا کی تاریخ کا تیسرا گرم ترین سال قرار
یورپ کے ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2025ء دنیا کا تیسرا گرم ترین سال ثابت ہوا۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2023ء سے 2025ء تک اوسط عالمی درجۂ حرارت پیرس میں مقرر کردہ 1.5 ڈگری سیلسیس کی حد سے تجاوز کر گیا ہے۔