• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات: پیزا شاپ میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق


گجرات کے علاقے مسلم آباد کی ایک پیزا شاپ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلم آباد کی پیزا شاپ میں دھماکا گیس لیکج کے باعث ہوا ، دھماکے سے پیزا شاپ اور اس پر واقع 2 منزلہ خالی عمارت زمین بوس ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے بلڈنگ کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی جگہ پہنچ گئے۔

بلڈنگ گرنے سےجاں بحق افراد میں ایک شخص اور3  سالہ بچی شامل ہیں، واقعے میں ایک راہ گیرخاتون اور مرد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین