• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہر ٹاؤن دھماکا، زخمی حاملہ خاتون کی حالت تشویشناک

لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقہ بی او آر سوسائٹی کے سی بلاک میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی حاملہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

ایم ایس ڈاکٹر یحییٰ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے7زخمی جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ 8 زخمیوں کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

ایم ایس جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ زخمی حاملہ خاتون اور پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید ہاؤس کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں 5سالہ بچے اور باپ سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔

تازہ ترین