• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہا جاتا ہے میں ایشوریا جیسا دِکھتا ہوں: شاہ رخ خان

دُنیا بھر میں بالی ووڈ کنگ کے نام سے مشہور بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ اُنہیں سابقہ مِس ورلڈ و اداکارہ ایشوریا رائے میں ملاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک پُرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے بچن ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی مقبول ترین فلم ’جوش‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں جو کہ سال 2000ء میں ریلیز ہوئی تھی۔


شاہ رخ خان نے کہا کہ ’فلم ’جوش‘ میں دُنیا کی پُرکشش اور خوبصورت ترین خاتون یعنی ایشوریا رائے میری جڑواں بہن بنی تھیں۔‘

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ’اس فلم کے بعد لوگ مجھے کہتے تھے کہ تُمہاری شکل واقعی میں ایشوریا رائے سے ملتی ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں اب تک اسی غلط فہمی کا شکار ہوں کہ میں فلم میں ایشوریا کا بھائی بنا تھا، اسی وجہ سے اُن کی طرح دِکھتا ہوں۔‘

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان اور ایشوریا کی اس ویڈیو کو خوب مقبولیت مل رہی ہے اور اب تک اس ویڈیو پر 2 لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’جوش‘ میں ایشوریا رائے اور شاہ رخ خان جڑواں بہن بھائی بنے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید