• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، چیز برگر پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی

Man Kills Brother In Argument Over Cheeseburger In Usa
امریکا کی ریاست فلوریڈا میں چیز برگر پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق فلوریڈا کے علاقے سینٹ کلاؤڈ میں ایک25 سالہ لڑکے بنجمن مڈینڈروف نے چیز برگر کھانے پر جھگڑے کے دوران اپنے بڑے بھائی 28 سالہ نکولس مڈینڈروف کو اپنے نائن ایم ایم پستول سے گولی مار کر قتل کر ڈالا۔...

لڑکے نے فائرنگ کے بعد پولیس اور ایمبولنس کو فون پر خود اطلاع دے کر بلایا اور بتایا کہ وہ گھر پر تھا اس کا بھائی اور ماں بار سے واپس آئے تھے اور اس کے بھائی نے چیز برگر کھانے پر اس کو تنگ کرنا شروع کر دیا جس پر اس کو غصہ آگیا تھا۔

پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے، اور قریب رہنے والے لوگوں اور لڑکوں کی ماں سے مزید معلومات جمع کی جارہی ہے۔
تازہ ترین