• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس، زیادتی سے متعلق دفعات خارج کرنے کی درخواست مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) مقامی عدالت نے ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس میں ملزمان کی مقدمے سے زیادتی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ پیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ 9 اگست مقرر کردی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مقدمے میں زیادتی کی دفعات بھی فرد جرم میں شامل رہیں گی۔ جرم ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے۔ ملزمان نے مقدمے سے زیادتی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

تازہ ترین