• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان صاحب عوام پر رحم، ٹیکس کم کرو، پٹرول بم نہ چلاؤ، بلاول بھٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد اور وزیراعظم کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب! عوام پر رحم کرو،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو اور ٹیکسز کم کرو۔ غریب عوام کی مشکلات سے بے حس حکومت نے ایک بار پھر اپنے اخراجات پورا کرنے کے لئے پیٹرول بم کا سہارا لیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر پیٹرول کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، پاکستان مزید مہنگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی اور ناکامیاں ملک کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن چکے ہیں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم سے ملک نہیں چل رہا، جو فقط جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں جانتا۔بلاول بھٹو زرداری نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے مشکل ترین حالات کے باوجودپیٹرول کی قیمتوں کو مستحکم رکھا تھا۔

تازہ ترین