• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ بار کے انتخابات 30 اکتوبر کو ہونگے، صدارت کیلئے 3 امیدوار

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 30 اکتوبر کو ملک بھرمیں منعقد ہو رہے ہیں 32 سو سے زائد ووٹرز وکلاءحق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ صدارت کے عہدے پر 3 پنجاب سیٹ سے نائب صدر کے لئے 2 اور سیکرٹری کے لئے 3 امیدواران کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ صدر کی نشست پر انڈی پینڈنٹ گروپ کے امیدوار احسن بھون، پروفیشنل گروپ کے امیدوار سردار محمد لطیف کھوسہ اور حافظ عبدالرحمان انصاری ، پنجاب سیٹ سے نائب صدر کےلئے خاور اکرام بھٹی اور چوہدری امتیاز کمبوہ ، سیکرٹری کے عہدے پر وسیم ممتاز ملک، حماد اکبرولانہ اوراقتدار اختر شبیر مد مقابل ہوں گے ،سردار محمد لطیف کھوسہ کو حامد خان گروپ جبکہ احسن بھون کوعاصمہ جہانگیر گروپ کی مکمل حمایت حاصل ہے، آزاد حیثیت میں صدارت کے انتخاب میں حصہ لینے والے حافظ عبدالرحمان انصاری کوبھی کئی سینئر وکلاءکی حمایت حاصل ہے۔
تازہ ترین