• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف موروثیت کی بدترین شکل میں موجود ہے، ڈاکٹر فائزہ رشید

پشاور(وقائع نگار)قومی وطن پارٹی کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا ہے کہ عوام سے موروثی سیاست کے خاتمہ کے نام پر ووٹ لیکر اقتدار میں آنے والی پاکستان تحریک انصاف کی اپنی جماعت موروثیت کی بدترین شکل میں موجود ہے ایک بار پھر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کابینہ کی جانب سے اضافہ کی منظوری پر عوام نے وزیر اعظم پاکستان کے بیانیہ کو ٹکراتے ہوئے گھبرانا شروع کر دیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ان کا اقتدار کا سورج غروب ہوگا اور عوام ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ۔ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ تبدیلی سرکار جو خواب دیکھ رہی ہے کہ 2023 کے الیکشن میں عوام انہیں ایک بار پھر منتخب کرکے ایوانوں میں بیٹھائینگے تو یہ محض ایک خواب ہی ثابت ہوگا کیونکہ پہلے ہی عوام تبدیلی کے ثمرات بھگت رہی ہے آج ہر پاکستانی موجودہ حاکم وقت سے یہ سوال پوچھ رہا ہے کہ آپ نے ملک کا کیا حال بنادیا ہے پٹرول 70 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے جبکہ بجلی اور گیس کی موجودہ صورت حال میں 200 گنا مہنگی ہوچکی ہے پر مزید ٹیکس لگانے کا سوچا جا رہا ہے جوکہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوگا .
تازہ ترین