امریکی ادارے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی رپورٹ کے مطابق ویکسینیٹڈ افراد کے کورونا کا شکار یا انتقال کرنےکی شرح 1فیصد سے بھی کم ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مکمل ویکسین شدہ 0.004فیصد افراد کورونا میں مبتلا ہوکر اسپتال پہنچے، مکمل ویکسین شدہ0.001فیصد افراد کا کورونامیں مبتلا ہوکرانتقال ہوا۔
امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونامیں مبتلا یا اموات کےکیسز95 فیصد سے زائد غیر ویکسین شدہ افراد کے ہیں، مکمل ویکسین شدہ افراد میں کورونا کی شدت میں بھی کمی دیکھی گئی۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکا 70فیصد بالغ افراد کی جزوی ویکسی نیشن کےہدف تک پہنچ گیاہے، 70 فیصد بالغ افراد کی جزوی ویکسی نیشن ہدف تک پہنچنا اہم قدم ہے۔