• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین لگوانے کے ایک ہفتے بعد نرس کورونا کا شکار

امریکا میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی ڈوز لینے کے ایک ہفتے بعد نرس کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کی فائزر ویکسین کی خوراک لینے والے 45  سالہ نرس میتھیو کا ایک ہفتے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

میتھیو کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے، انہیں ویکسین کی خوراک 18 دسمبر کو دی گئی تھی۔

اب ویکسین لگائے جانے کے ایک ہفتے بعد میتھیو کا کورونا وایرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔


میتھیو کے مطابق ویکسین کی خوراک لینے کے بعد ایک دن تک ان کے بازو میں سوجن رہی تھی اوراس کے علاوہ انہیں مزید کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوئی تھی لیکن ایک ہفتے بعد انہیں سردی لگی، کپکپی کا احساس ہوا اور پھر تھکاوٹ سمیت بازوؤں و ٹانگوں میں تکلیف محسوس ہوئی۔

میتھیو نے ان علامات کے ظاہر ہونے پر اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تواس کی رپورٹ مثبت آئی۔

دوسری جانب  سان ڈیاگو کے فیملی ہیلتھ سینٹر میں کام کرنے والے وبائی امراض کے ماہرڈاکٹر کرسٹین ریمرز کا کہنا ہے کہ یہ غیر متوقع ہر گز نہیں ہے۔

ڈاکٹر کرسٹین ریمرز کے مطابق پہلی ڈوز سے کسی بھی فرد کو کووڈ 19 سے تقریباً 50 فیصد تحفظ ملتا ہے لیکن دوسری ڈوز کے بعد تحفظ کی شرح 95 فیصد تک ہو جاتی ہے۔

تازہ ترین