• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو IMF سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان


بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ممبر ممالک کے لیے 650 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا اعلان کر دیا جبکہ پاکستان کو اس فیصلے سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے جاری کیئے جانے والے اعلامیئے کے مطابق رکن ممالک کو کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے اعلامیئے کے مطابق ترقی پذیر اور غریب ممالک کو 275 ارب ڈالرز فراہم کیئے جائیں گے۔

اعلامیئے میں آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ تمام ممبر ممالک کے لیے فنڈنگ 23 اگست سے دستیاب ہو سکے گی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔

اس ضمن میں پاکستان کے مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک آف پاکستان) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس فیصلے سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ رقم رواں ماہ کے آخر تک ملنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین