• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر نجیب اللّٰہ پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر تعینات

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے ڈاکٹر نجیب اللہ کو چیف میڈیکل آفیسر تعینات کر دیا۔

 ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو کرکٹ آسٹریلیا ،کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز کے ساتھ کام کر چکے ہیں، نجیب اللہ سومرو فیفا اور آسٹریلیا فٹ بال لیگ میں کام کر چکے ہیں۔

نجیب اللہ سومرو ان دنوں ساؤتھ فریمنٹل فٹ بال کلب کے اسپورٹس میڈیسن اور سائنسز کے سربراہ ہیں، ڈاکٹر سہیل سلیم نے پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن کراچی میں ملتوی ہونے کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔

ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو اکتوبر میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

تازہ ترین