• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 3 ملین ہو گئی ہے جس پر وہ انتہائی خوش اور اپنی اہلیہ کے شکر گزار نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہر وقت متحرک اور اپنے مداحوں و فالورز کے ساتھ رابطے میں رہنے والے یو ٹیوبر زید علی کے فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر فالوورز کی  تعداد 3 ملین ہو گئی ہے۔

زید علی کی جانب سے 3 ملین فالورز ہونے کی خوشی مناتے ہوئے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویریں اور انسٹا اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں۔

زید علی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ، اپنے مداحوں اور اہلیہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔


زید علی نے اپنی اس کامیابی کو اپنی اہلیہ کے نام کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’وہ اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنی اہلیہ کے سر باندھتے ہیں، وہ جب بھی اپنی کسی کامیابی کی وجہ اپنی اہلیہ کو ٹھہراتے ہیں تو لوگ اُن سے کہتے ہیں کہ آپ تو شادی سے پہلے سے ہی کامیاب تھے۔‘

زید علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’وہ کامیاب تھے مگر اس سفر کے دوران وہ کئی بار ہار مان کر بیٹھ گئے تھے مگر انہیں اُن کی اہلیہ نے ہی ہمت دلائی اور وہ آج یہاں تک پہنچے ہیں، اُن کے مشکل وقت سے متعلق کوئی نہیں جانتا مگر اُن کی اہلیہ جانتی ہیں۔‘

اُن کا اپنی اہلیہ سے متعلق مزید کہنا تھا کہ ’کوئی نہیں جانتا کہ اُن کی اہلیہ ہمیشہ اپنی خوشیوں پر اُن کی خوشیوں کو ترجیح دیتی ہیں، کوئی بھی یمنیٰ کی قربانیوں کے بارے میں نہیں جانتا  مگر وہ سب جانتے ہیں، اسی لیے وہ یمنیٰ سے اتنا پیار کرتے ہیں۔‘

تازہ ترین