• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد میں ممکنہ طور پر اضافہ کیا جائیگا، کمشنر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں حکومت سندھ کی جانب سے جاری کورونا ویکسی نیشن مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسی نیشن سینٹرز پر انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا ۔ ویکسی نیشن سینٹر ز کی تعداد میں ہر ممکنہ طور پراضافہ کیا جائے گا ویکسی نیشن سینٹرز پر عملہ کی کمی دور کی جائے گی اور ویکسین کی فراہمی اور تقسیم کا نظام بہتر بنایا جائے گا اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری برائے ہیلتھ رکن صوبائی اسمبلی قاسم سراج سومرو ،ایڈیشنل کمشنر کراچی اسد علی خان اور دیگر نے شرکت کی ۔

تازہ ترین