• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر نجیب ﷲ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف میڈیکل آفیسر مقرر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈاکٹر نجیب اللہ کو چیف میڈیکل آفیسر مقرر کیا ہے۔ یہ عہدہ ڈاکٹر سہیل سلیم کے استعفی کے بعد خالی تھا۔ ڈاکٹر سہیل سلیم سے مارچ میں کراچی پی ایس ایل میں ہونے والی بدانتظامی کے بعد استعفی طلب کیا گیا تھا جس کے بعد فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے بد انتظامی کی تحقیقات کرائی گئی تھی لیکن ابھی تک ماہرین کی رپورٹ خفیہ ہے اور کسی اور ذمے دار کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ پی سی بی نے منگل کو اعلان کیا کہ ڈاکٹر نجیب اللہ کرکٹ آسٹریلیا، کرکٹ نیو سائوتھ ویلز، فیفا اور آسٹریلین فٹبال لیگ کیساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اس وقت سائوتھ فری مینٹل فٹبال کلب کے ساتھ منسلک ہیں۔ وہ اکتوبر میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

تازہ ترین