• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی، خوفناک آگ پاور پلانٹ کی طرف بڑھنے لگی، انقرہ اور استنبول میں بجلی بند

انقرہ(اے ایف پی)تر کی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ کئی مقامات پر اب بھی آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روزترکی میں ایک خوفناک آگ ایک تھرمل پاور پلانٹ کی طرف بڑھنے لگی ۔ کسان خوفزدہ مویشیوں کو سمندر کی طرف لے گئے۔ جنگل کی آگ نے ساتویں دن آٹھ افراد کو ہلاک کر دیا۔ ترکی کے جنوب میںدرجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈسےبڑھنے کے بعدبجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔بجلی کے استعمال میں اضافے کے باعث انقرہ اور استنبول جیسے شہروں میں گزشتہ روز بجلی بندرہی۔نسلوں میں سب سے زیادہ تباہ کن جنگل کی آگ نےترکی کے بحیرہ روم اور ایجیئن ساحلوں کے پرانے جنگلات اور بھرپور کھیتوں کو ملیا میٹ کردیا ہے۔خوفزدہ سیاح حفاظت کے لیے کشتیوں پر پناہ لینے پر مجبور کردیا۔ درجنوں دیہات کو خالی کرا لیا گیا ہے ۔ جنگلی ہواؤں اور بڑھتی ہوئی گرمی سےآگ کے شعلے پھیل رہے ہیں۔

تازہ ترین