• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل میں حملے کا ہدف احمد مسعود جونیئر تھے: روسی میڈیا


گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئے حملے کا ہدف احمد مسعود جونیئر تھے۔

اس بات کا دعویٰ روسی میڈیا نے کیا ہے، کار بم دھماکا قائم مقام وزیرِ دفاع بسم اللّٰہ خان کے گیسٹ ہاؤس کے قریب کیا گیا تھا۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت احمد مسعود جونیئر اسی گھر میں تھے۔

روسی میڈیا نے بتایا کہ حملے میں قائم مقام وزیرِ دفاع بسم اللّٰہ خان اور احمد مسعود جونیئر زخمی نہیں ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں ہونے والے مذکورہ حملے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

قائم مقام افغان وزیرِ دفاع کے گھر پر حملے کی کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

تازہ ترین