• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کوالیفائنگ مقابلے میں اپنی شاندار پرفارمنس سے قوم کے دل جیت لیے  اور اب  پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین ارشد ندیم کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کررہے ہیں۔

پاکستانی جیولین تھرور کی اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا ہر کوئی معترف دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر دوسرے نمبر پر ارشد ندیم کا کھیل ’جویلین تھرو‘ ٹرینڈ کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کی بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کے ہمراہ سر جوڑے ایشن گیمز 2018 کی   ایک تصویر بھی  زیر گردش ہے۔

یاد رہے کہ گروپ اے میں شامل بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا 86 اعشاریہ چھ پانچ کی تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ ارشد ندیم 85 اعشاریہ ایک چھ کی تھرو کے ساتھ گروپ بی میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔

سوشل میڈیا پر  ارشد ندیم پر کیے جانے والے چند تبصرے:


تازہ ترین