• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبھی بھی ریگولر باؤلر نہیں تھا مگر ہمیشہ اعتماد سے باؤلنگ کرتا ہوں،محمد حفیظ

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی  ریگولر باؤلر نہیں تھے مگر ہمیشہ اعتماد سے باؤلنگ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باؤلنگ کا انتظار کررہا تھا، جیسے ہی موقع ملا اس کا فائدہ اٹھایا،  بارش کی وجہ سے سیریز کے تمام میچ مکمل نہیں ہوسکے، جو میچ مکمل ہوا وہاں ہماری کارکردگی اچھی رہی۔

محمد حفیظ نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے سے اعتماد بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ محمد وسیم جونیئر نے سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے، ہمیشہ کہتا ہوں نئے لڑکوں کو جب موقع دیں تو پورا موقع دیں۔

تازہ ترین