• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد سوشل میڈیا پر چھا گئے، ملک میں خوشی کی لہر، نیک خواہشات کا اظہار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پاکستان کے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔ ارشد ندیم کی کار کردگی پر ملک بھر میں خوشی کا اظہار اور ان کی فائنل میں کامیابی کے لئے خصوسی دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدا مرزا ان کی فائنل تک رسائی پر خوش اور بہترین کارکردگی کیلئے پرامید ہیں۔ ڈی جی اسپورٹس بورڈ کرنل (ر) آصف زمان نے ارشد ندیم کو ٹیلی فون کیا ،اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ وسائل نہ ہونے کے باوجود طلحہ طالب اور ارشد ندیم کی پرفارمنس پاکستان میں ٹیلنٹ کا ثبوت ہے، شاہد آفریدی نے فائنل تک رسائی پر مبارکباد اور میڈل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر) محمداکرم ساہی نےوزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ ارشد ندیم کو فون کرکے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ عمران خان انٹرنیشنل کھلاڑی رہ چکے ہیں وہ جانتے ہیں کہ حوصلہ افزائی کی کیا اہمیت ہے ۔

اسپورٹس سے مزید