• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برصغیر کی آزادی اور قیام پاکستان کی بھاری قیمت ادا کی، وسیم اختر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے اراکین رابطہ کمیٹی کشور زہرہ،زاہد منصوری ،ارشاد ظفیراور محفوظ یار خان کے ہمراہ سوسائٹی اوربرنس روڈ ٹائون میں پرچم کشائی کی تقاریب میں شرکت کی، وسیم اختر نے کہا کہ ہم نے برصغیر کی آزادی اور قیام پاکستان کی بھاری قیمت ادا کی ہے ، سینوں میں محفوظ آزادی کی تاریخ کو نئی نسل تک پہنچانا اور ملک دشمنوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم یک جان اور ملک و قوم کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ،علاوہ ازیں اراکین محمد حسین ،عادل خان،ابو بکر، حمیدالظفر، عبدالرؤف صدیقی اور زاہد منصوری نے شاہ فیصل ٹائون اور محمودآباد ٹائون میں ماہ آزادی کی تقریبات میں شرکت کی پرچم کشائی کے بعد عبدالروف صدیقی نے کہاکہ پاکستان کا حصول ایک سیاسی معجزہ تھا جس میں مہاجروں کی لازوال قربانیوں نے کلیدی کردار ادا کیا ،جبکہ اراکین رابطہ کمیٹی شکیل احمد،راشد سبزواری،عبدالحسیب،خواجہ اظہار الحسن،خالد سلطان اور نعیم صدیقی نے نارتھ ناظم آباد اور گلستان جوہر ٹائون مین جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید