• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 9 ستمبر تک کیلئے ملتوی

لاہور (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات کا رخصت پر ہونے کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہرجانہ کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔ جس کے باعث عدالت نے سماعت 9 ستمبر کے لئے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف سیشن کورٹ میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے جبکہ وزیراعظم اس دعوے کے حوالے سے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا چکے ہیں۔

تازہ ترین