• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنیوا (اے ایف پی) دنیا بھر میں اب تک 20کروڑ سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے تاہم عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ انہیں ایسے افراد کے بارے میں زیادہ تشویش ہے جنھیں (لانگ کووڈ) طویل عرصے سے کورونا ہے تاہم ان افراد کی تعداد کا علم نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے ایسے افراد جو وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں تاہم صحت کے مسائل سے دوچار ہیں پر زور دیا ہے کہ وہ طبی مدد حاصل کریں۔ لانگ کووڈ موجودہ عالمی وباء کا سب سے پراسرار پہلو ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ صحت میں کووڈ سے متعلق تکنیکی شعبے کی سربراہ ماریہ وین کرخو نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کورونا کے بعد سامنے آنے والی علامات یا لانگ کووڈ ایسی چیز ہے جس نے ڈبلیو ایچ او کو پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت اس بات کو یقینی بنارہا ہے کہ لانگ کووڈ میں مبتلا افراد کا پتہ لگایا جائے کیوں کہ یہ ایک حقیقت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ افراد جو کووڈ 19 کا باعث بننے والے سارس کووڈ 2 کے وائرس میں مبتلا ہوئے میں سے بیشتر افراد اس کے دیرپا اثرات سے متاثر ہورہے ہیں۔

تازہ ترین